• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی جمہوریت پر شب خون، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر

لاہور(خبرنگار)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو جمہوریت پر شب خون مارنے اور منتخب صوبائی حکومت کو غیر مؤثر بنا کر عوام کے جمہوری حقوق سلب کرنے کی گھناؤنی کاروائی قراردیتے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس اقدام سے ملک کو افراتفری اور انتشار کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دے کرکہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جمہوری اقدار، آئینی تقاضوں اور عوامی حقوق کا احترام ناگزیر ہے،لہذا دہشت گردی سمیت قومی مسائل کا حل سیاسی ہم آہنگی، مؤثر حکمت عملی اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مشاورت سے ہی ممکن ہے۔
لاہور سے مزید