• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر51 بھٹے مسمار، 51 سیل اور 45 مقدمات درج

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں سموگ سیزن سے قبل ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ کی نگرانی میں صوبہ بھر میں اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی یونٹس اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مجموعی کارروائیوں کے دوران 2 ہزار 710 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی، 51 بھٹے مسمار، 51 سیل اور 45 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیئر شیخ نے مختلف اینٹوں کے بھٹوں کے سرپرائز وزٹس کے دوران ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے پنجاب کے 10 ہاٹ اسپاٹ اضلاع میں کوئیک رسپانس یونٹس (QRUs) فعال ہیں، جبکہ 67 فائر رسپانس ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید