• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

واشنگٹن (نیوز ایجنسی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال ملک کی معاشی نمو 3.6 فیصد تھی۔آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9.9 فیصد رہے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1 فیصد ہو گا اور ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہے گی جو کہ گزشتہ سال 6.9 فیصد تھی۔آئی ایم ایف نے 2026ء کے لیے عالمی معاشی ترقی کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ، توانائی کی زائد قیمتوں، بڑھتے ہوئے قرضوں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے حاصل ہونے والے غیر مساوی فوائد کے باعث عالمی معیشت کی رفتار مختلف ممالک میں مختلف رہ سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید