اسلام آباد/بنکاک (کامرس رپورٹر ،آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے، جبکہ معاشی شرح نمو 3.7فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ بہتر معاشی اشاریوں کے باوجود اصلاحاتی عمل کو مسلسل آگے بڑھانا ضروری ہے ،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بریف کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (مینپ) کے اجلاس میں شرکت کی۔