• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک ناز سوسائٹی میں گھر سے ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم کے علاقے فلک ناز سوسائٹی میں گھر سے ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن لنک روڈ فلک نازسوسائٹی میں گھر سے ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کے بعد تمام لاشیں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق متوفی شاہزیب اور صبا کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ،شاہ زیب اور صبا کے جسم سے گن شاٹ ریزیڈیو، کیمیکل اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید