• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈمک ایڈمنسٹریٹر کی نشستوں کا معاملہ، وزیر تعلیم سندھ کی مداخلت پر سپلا نے دھرنا مؤخر کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکیڈمک ایڈمنسٹریٹر کی نشستوں کا معاملہ،وزیر تعلیم سندھ کی مداخلت پر سپلا نے دھرنا مؤخر کر دیا، محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے سروس رولز میں تبدیلی کے لیے ʼسروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹʼ (SGA&CD) کو بھیجے گئے مراسلے پر ʼسندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشنʼ (SPLA) کے شدید تحفظات اور احتجاج کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر تعلیم کی مداخلت پر سیکرٹری کالجز ندیم الرحمان میمن اور سپلا کے وفد کے درمیان جمعرات کو دوپہر 12 بجے ملاقات طے پا گئی ہے۔ملاقات میں سپلا کا وفد، مرکزی صدر منور عباس کی قیادت میں سیکرٹری کالجز سے گفتگو کرے گا اور اساتذہ برادری کے تحفظات سے تفصیلاً آگاہ کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید