پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ سیدو شریف ہسپتال میں 6افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا۔ محمد صحت کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے ڈاکٹروں پر پی ایم ڈی سی کی جعلی رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے مراسلے کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے اور پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔