• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلس میں استاد نصرت فتح علی کی 78ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ) عالمی شہرت یافتہ شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی 78ویں سالگرہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان نے جنگ/جیو سے گفتگو میں کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، موسیقی سرحدوں سے بالاتر ہے۔ تقریب میں استاد راحت فتح علی خان نے اپنے صاحبزادے شاہ زمان فتح علی خان کے ہمراہ جبکہ پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی، خصوصاً سکھ برادری کے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید