• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا اصل باس؟ امریکی وزیر خارجہ نئی دہلی نہیں جام نگر جائیں گے

کراچی(رفیق مانگٹ)بھارت کا اصل باس؟ امریکی وزیر خارجہ نئی دہلی نہیں جام نگر جائیں گے ،مودی سے ملاقات طے نہیں، گجرات میں ریلائنس ریفائنری جائیں گے، مکیش امبانی سے ملاقات کا امکان ،روبیو جام نگر میں بھارتی حکام سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت بھی متوقع،ایلون مسک نے مکیش امبانی کو بھارت کا اصل باس قرار دیا تھا، کانگریس کی بھارتی وزارت خارجہ پر تنقید ، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 سے 22 اکتوبر تک بھارت اور ازبکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے، جس میں پہلی بار کوئی امریکی وزیر خارجہ نئی دہلی کا دورہ کیے بغیر بھارت جائے گا۔وزیراعظم  مودی سے ملاقات بھی طے نہیں ہے، ان کا یہ دورہ خاصا کاروباری ہے، جس میں توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دی جائے گی، اور وہ ممبئی اور گجرات کے شہر جام نگر کا دورہ کریں گے جہاں ریلائنس کی دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری واقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید