• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سول اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی پنشن کا معاملہ یکساں نہیں، وزارت خزانہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزارتِ خزانہ نے اضافی سالِ ملازمت کے عوض مجموعی پنشن میں 2 فیصد اضافے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سول ملازمین اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی پنشن کا معاملہ یکساں نہیں، بلکہ متعلقہ قوانین، سروس رولز اور اداروں کے موجودہ ضوابط کی روشنی میں طے کیا جائے گا۔وزارتِ خزانہ سے منسوب 13 اکتوبر 2026 کے دفتری مراسلے، نمبر F. No. 8(1)R-7/2025-0006، کے مطابق ہر اضافی سالِ ملازمت پر مجموعی پنشن کا 2 فیصد، زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک، دینے کے معاملے میں وفاقی سول ملازمین اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی قانونی حیثیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید