کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک کے رہائشی محمد نسیم نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ انکے رشتہ داروں کی جانب سے ان کی زمین پر زبردستی قبضہ اور 70 لاکھ روپے لینےکا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ مجھے میری جائیددا سے دستبردار کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مجھ سے انگوٹھے لگواکر 70 لاکھ روپے لیے گئے میں اپنی جائیداد اور پیسوں سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گاانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔