• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے، نذربڑیچ

کوئٹہ( پ ر) صوبائی صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن بلوچستاننذر بڑیچ نےاس حوالے سے کہاہے کہاسکولز کی فیسوں، رجسٹریشناور دیگر معاملات سے متعلق قوانین اور طریقہ کار موجود ہے فیڈریشن مرکز سے مشاورت کے بعد جلد پریس کانفرنس کر کے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائےگااس عمل میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں، والدین اور متعلقہ ماہرین کو بھی اعتماد میں لیا جائےاورایسا قابلِ عمل نظام تشکیل دیا جائے جو والدین کے مفادات اور تعلیمی اداروں کے جائز اخراجاتدونوں سے ہم آہنگ ہو نجی تعلیمی ادارے قانون سے بالاتر نہیںلیکن ان کے خلاف کسی بھی الزام یا اعتراض بھی متعلقہ قانون اور مستند حقائق کی بنیادپر ہونیچاہئیے اگر کسی ادارے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےتاہم تمام نجی اداروں کو ایک ہی نظر سے دیکھنا اور ان کے مالی معاملات پر عمومی حکم لگانا مناسب طرزِ عمل نہیںاگر موجودہ قانون میں کوئی ابہام ہے تو حکومت فوری طور پر واضح پالیسی اور ضابطہ مرتب کرے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید