• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ میر لشکری خان رئیسانی نے جمعرات کو کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیرعلاج معروف سینئر قانون دان اور اپنی لیگل ٹیم کے سربراہ محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ کی عیادت کی ، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اور کامل صحت عطا فرمائے ۔
کوئٹہ سے مزید