• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نورِ حیات ماڈل اسکول کی کامیابی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ اسکول پروگرام کے تحت کھیلے گئے میچ میں نورِ حیات ماڈل اسکول نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پشتون آباد کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پشتون آباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28.3 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جواب میں نورِ حیات ماڈل اسکول نے 135 رنز کا ہدف 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شاہ فیصل نے 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید