• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح-2 میزائل سائنسی ترقی اور تکنیکی مہارت کا مظہر ہے، سردار کھیتران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے فتح-2 توسیع شدہ رینج میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں ، سائنسی ترقی اور تکنیکی مہارت کا مظہر ہےایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت ، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں جن کی بدولت ملک دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت کررہا ہے انہوں نے کہا کہ فتح-2 میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں تکنیکی مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید