لاہور (جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج اور صدر پاکستان سوسائٹی آف اینستھیزیالوجسٹس لاہور پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا کہ جدید میڈیکل تحقیق اور محفوظ آپریشنز کے فروغ میں اینستھیزیا کے شعبے کو کلیدی اہمیت حاصل ہے آپریشن کے دوران مریض کی سانس، دل کی دھڑکن اور دیگر اہم جسمانی افعال کی مسلسل نگرانی بے ہوشی کی مناسب سطح برقرار رکھنے اور ہنگامی حالات میں فوری طبی فیصلوں کے ذریعے اینستھیزیالوجسٹس مریض کی زندگی کے تحفظ اور آپریشن کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل جی ایچ شعبہ اینستھیزیا اور پاکستان سوسائٹی آف اینستھیزیالوجسٹس لاہور کے اشتراک سے عالمی یومِ اینستھیزیا کے موقع پر ایڈمن بلاک کے کمیٹی روم میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔