• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈا کا انسدادِ اسموگ نائٹ آپریشن، آلودگی پھیلانے والے 2 پلاسٹک یونٹس سیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کی ٹیم نے انسدادِ اسموگ نائٹ آپریشن کے دوران محمود بوٹی اور ترکی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے آلودگی پھیلانے والے دو پلاسٹک یونٹس سیل جبکہ دو اسٹیل فیکٹریاں اسکر بر غیر فعال ہونے پر بند کر دیں۔روڈا کے شعبہ ماحولیات اور انفورسمنٹ کی نگرانی میں کی گئی کارروائی کے دوران پی کے انڈسٹری اور احسان پلاسٹک پولی تھین یونٹس کو سربمہر کیا گیا، جبکہ ماشاءاللہ اسٹیل ملز اور آر بی ایس اسٹیل فیکٹری کو اسکر بر غیر فعال ہونے پر بند کر دیا گیا ۔
لاہور سے مزید