• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے کھلاڑیوں کے لیے وزیراعلیٰ سپورٹس کارڈ تیار

لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب کے کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس کارڈ تیار ہوگیا۔ اس حوالے سے پنجاب سٹیڈیم میں یوتھ افئیرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن تھےوزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس کارڈ کے ذریعے صوبے کے بہترین کھلاڑیوں کو سکالرشپس فراہم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 300 کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے ماہانہ ایک لاکھ، 70 ہزار اور 50 ہزار روپے کی سکالرشپس دی جائیں گی۔
لاہور سے مزید