• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک دوسرا سالانہ امتحان، جعلی امیدوار گرفتار ،3طلباء نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور(خبرنگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے زیر اہتمام جاری میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کے سلسلے میں کیمسٹری کے پرچے کے دوران چیئرمین سکواڈ اور کنٹرولر امتحانات سکواڈ نے مختلف امتحانی مراکزا کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران امتحانی عمل میں بدعنوانی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 1 جعلی امیدوار کو گرفتار کرایا گیا جبکہ 3 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف کیسز قائم کر دیے گئے اس موقع پر کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے واضح کیا کہ امتحانی مراکزا میں مکمل نظم و ضبط برقرار رکھنے اور بوٹی مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے سخت ترین اقدامات نافذ العمل ہیں۔
لاہور سے مزید