لاہور (خصوصی رپورٹر)عالمی یومِ خوراک کی مناسبت سے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں وائس چیئرپرسن پفڈا بورڈ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ اعجاز چیمہ، ڈی جی پفڈا ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، سینئر مینجمنٹ اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحت مند اور متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور بہتر غذائی انتخاب کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔