• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور لیڈ فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب، قومی و بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم کی شرکت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ نور لیڈ تعلیمی قیادت اور تعلیمی ترقی پروگرام کی اختتامی تقریب فاطمہ میموریل ہسپتال میں منعقد ہوئی۔ فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے منعقدہ اس پروگرام میں قومی و بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی اور جدید تدریسی طریقوں، تعلیمی قیادت اور بدلتے ہوئے تعلیمی تقاضوں پر تربیتی نشستیں اور مباحثے کیے۔تقریب میں محترمہ شاہیمہ رحمان، بانی چیئرپرسن، بورڈ آف گورنرز، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی؛ سالم رحمان، وائس چانسلر، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی؛ پروفیسر ڈاکٹر فاروق انور، پرو وائس چانسلر، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی؛ پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس، پرنسپل، اسکولز آف ہیلتھ سائنسز سمیت لاہور کی دیگر جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید