• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر کالونی سانحہ میں مالک ودیگر شیئرہولڈرز کےخلاف مقدمہ درج

پشاور (کرائمرپورٹر )پشاور میں دیر کالونی سانحہ میں سکول کے مالک اوردیگر شیئرہولڈرز کے خلاف سینئر قانونی ماہرین اور پبلک پراسیکیوٹرز کی مشاورت سے 322اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تاکہ ملزموں کی ضمانت نہ ہوسکے ۔ملزم مالک کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کرکے اس کی جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلی گئی جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے احکامات پر پولیس کی جانب سے دلخراش واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ایس ایچ او ریاض خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق سعید آباد دیرکالونی میں الخیر سکول سسٹم کی اراضی 16مرلے پر مشتمل ہے اور وحید، جاوید ساکنان دیرکالونی کی ملکیت ہے۔مفتی خان ساکن سعید آبادیکہ توت نے دیگر شیئرہولڈرز ریاض ساکن اچرکلے، معیزالرحمن ساکن ٹھنڈا کوہی، مولانا امیر حبیب ساکن سعید آباد نے 2024میں سکول ہذا کی اراضی مالکان سے لیز پر حاصل کی اور ٹھیکیدار شاہ زمان نے سکول کی عمارت قائم کی جس میں ناقص میٹریل کا انکشاف ہوا ہے ۔سکول بچوں اور والدین نے مالکان اور شیئرہولڈرز کو کئی بار شکایات کی تھیں کہ دیواریں وچھتیں بوسیدہ ہیں جس کے گرنے کا امکان ہے تاہم اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
پشاور سے مزید