• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس کی طالبہ کے اندھے قتل کا معمہ حل ، باپ گرفتار، بھائی فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ پولیس نے بی ایس کی شادی شدہ طالبہ کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کے والد کو گرفتار کرلیا-ڈی ایس پی خزانہ احسان مروت اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ قاضی اکمل نے بتایا کہ 28 اگست کو عبد اللہ نے تھانے آکر پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ بیٹی افشین گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے جس پر پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔ دو روز بعد مدعی تھانے آیا اور بتایا کہ اس کی بیٹی واپس گھر آگئی ہے جس پر پولیس کو شک ہوا اور انہوں نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ مدعی نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو غیرت کے نام پرقتل کرکے خفیہ طور پر دفنا دیا ہے۔
پشاور سے مزید