• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے اداروں کو سابق ایڈووکیٹ جنرل کو گرفتار کرنے سے روک دیا

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار اور ہراساں کرنے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روک دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شاہ فیصل اتمانخیل کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے یاسر خٹک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں صوبائی حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ، ڈپٹی کمشنر پشاور اور سی سی پی او پشاور کو فریق بنایا گیا ہے۔
پشاور سے مزید