پشاور (نیوزرپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق مقدمات کو نمٹانے کے لیے خصوصی ایگزیکیوشن بنچ تشکیل دے دیا ہے جس کیلئے جسٹس محمد اعجاز خان کا نام نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی بنچ پشاور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پشاور کے دائرہ اختیار میں آنے والے عمل درآمد کے تمام مقدمات کی سماعت کرے گا۔اس اقدام کا مقصد عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بنچ کے ذریعے کارروائی کرنا ہے۔ اعلامیے کی نقول پشاور ہائیکورٹ کے متعلقہ افسران، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل رجسٹرارز، متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔