• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ دیر کالونی کی تحقیقات، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ہائیکورٹ بار

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں بچوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحے کی فوری اور شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے تعین اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور تشویش ناک ہے، جس کی مکمل تحقیقات کرکے یہ معلوم کیا جائے کہ سکول کی چھت گرنے کے اسباب کیا تھے اور اس افسوسناک واقعے کا ذمہ دار کون ہے۔
پشاور سے مزید