• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ارب کا بنگلہ،پشاور یونیورسٹی نے 24 سال کی طویل عدالتی جنگ کے بعد قبضہ حاصل کرلیا

پشاور (نیوزرپورٹر) پشاور یونیورسٹی نے 22 سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد یونیورسٹی ٹاؤن کے گل مہار لین پر واقع 5 ارب روپے مالیت کے بنگلہ کا قبضہ حاصل کرلیا۔ 9 کنال سے زائد رقبے پر مشتمل یہ جائیداد مرحومہ بیگم کلثوم امین درانی نے 2 جنوری 1974ء کو رجسٹرڈ وقف نامے کے ذریعے طلبہ کی فلاح و بہبود اور مستحق طلبہ کو وظائف کی فراہمی کے لیے وقف کی تھی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے خیبرپختونخوا کے مستحق طلبہ کے لیے 350 تک اسکالرشپس فراہم کی جا سکیں گی۔ پشاور یونیورسٹی نے مذکورہ جائیداد کا قانونی حق حاصل کرنے اور قبضے کی حوالگی کے لیے 21 ستمبر 2004ء کو سول عدالت سے رجوع کیا تھا۔ طویل عدالتی کارروائی کے بعد سول کورٹ نے 22 جون 2013ء کو اپنے فیصلے میں جائیداد کو وقف قرار دیتے ہوئے جامعہ پشاور کو اس کا متولی تسلیم کیا اور مدعا علیہان کو جائیداد فروخت یا منتقل کرنے سے روک دیا۔ فیصلے کے خلاف دائر اپیل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج-II پشاور نے 15 نومبر 2023ء کو خارج کردی، جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے 23 مارچ 2025ء کو حکم امتناعی ختم کردیا۔ مخالف فریق کی جانب سے دائر سول نظرثانی کی درخواستیں بھی 15 اکتوبر 2026ء کو ہائیکورٹ نے خارج کردیں۔
پشاور سے مزید