• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا شمالی چھاؤنی میں احسان علی سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں عارف محمود سے 3لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں ابصار سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں الطاف حسین سے 2لاکھ 80ہزار روپے فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ریس کورس میں محمد عثمان ، گوالمنڈی میں علی رضا کی گاڑیاں اور راوی روڈ میں احمد حسن ، گرین ٹاؤن میں محمد بلال جبکہ سرور روڈ میں حسن علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید