لاہو ( نیوز رپورٹر)جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی کتاب میلے میں 82 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت ۔ فرینکفرٹ بک فیئرکا آغاز 7 اکتوبر کو ہوا جو11 اکتوبر تک جاری رہا ۔ 5روز تک جاری رہنے والے اس کتاب میلے میں پاکستانی ناشرین ، مصنفین ، سکولوں کے پرنسپل ، تعلیمی ماہرین ، نصابی کتب کے ماہرین نے پاکستان کی نمائندگی کی۔