لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ تھانوں میں شہریوں کی درخواستوں کا باقاعدہ اندراج اور ان پر کارروائی یقینی بنانے کے لیے ای ٹیگ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ای ٹیگ نہ لگانے پر چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ متعلقہ فرنٹ ڈیسک عملے کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ چار ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی دیگر افسران کے لیے واضح پیغام ہے کہ شہریوں کی شکایات کے اندراج میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران اندرون و بیرون ملک مقیم شہریوں کی شکایات سنیں اور انہیں ای ٹیگ کی اہمیت، آن لائن فراڈ سے بچاؤ اور پولیسنگ کی بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا