لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)مزنگ پولیس نے نوسربازی کے ذریعے خاتون کا قیمتی سامان ہتھیانے والے رکشہ ڈرائیور کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے تمام مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ایس پی سول لائنز منزہ کے مطابق ملزم عرفان لیاقت نے کرائے کے تنازع پر خاتون کو باتوں میں الجھایا اور اس کی توجہ بٹتے ہی سامان سے بھرا بیگ چالاکی سے لے کر فرار ہو گیا۔ بیگ میں لاکھوں روپے نقدی، پرائز بانڈز، قیمتی زیورات، 5 ہزار 500 درہم اور 300 امریکی ڈالر موجود تھے۔برآمد ہونے والے سامان میں سونے کی بالیاں، چار انگوٹھیاں اور چاندی کے زیورات بھی شامل ہیں