لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ممبر فنانس کمیٹی اشرف خان کے زیر اہتمام ویلینشیا ٹاؤن لاہور میں شہدائے کار ساز کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما چودھری اسلم گل تھے۔ تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی اور سانحہ کار ساز و لیاقت باغ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اسلم گل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئین، جمہوریت، عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی اور اس راہ میں بے شمار قربانیاں دیں۔ ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو پاکستان معاشی دلدل میں نہ پھنسا ہوتا۔