لاہور(خبرنگار)متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے زیرِ اہتمام اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی میزبانی میں مرکزی سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، اچھرہ لاہور میں حقوقِ طلبہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی صدر رانا عثمان نے کی۔ کانفرنس میں مختلف طلبہ تنظیموں کے قائدین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طلبہ کے مسائل اور طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔