لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تاؤن شپ لاہور کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آئیڈیل پارک لاہور میں مرکزی ناظم اعلی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عزیز احمدکی صدارت میں منعقد ہوئی کانفرنس میں بڑی تعداد میں شمع ختم نبوت کے پروانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، امیر پنجاب مولانا محمدامجد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مفتی محمدحسن، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، مولانا مفتی رضوان عزیز مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، معروف نعت خوان حافظ محمد ابوبکر مولانا مختار الحق ظفر، مولانا محمد طیب عثمانی ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے کہ رسول اکرم ﷺ اللہ تعالی کے آخر ی نبی اور رسول ہیں۔آپ ﷺ کے بعد قیامت تک کیلئے کوئی نبی نہیں آئے گا۔نبوت کا دروازہ بند ہو چکا۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ ہم کسی صورت آئین اور قانون میں ختم نبوت اور قانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔