• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہداف کا بروقت حصول اولین ترجیحات میں شامل، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وقف املاک کا تحفظ، محکمانہ آمدن و محصولات میں اضافہ اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کا بروقت حصول محکمہ اوقاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اہداف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کارکردگی کی بہتری کے لیے خود احتسابی اور مؤثر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ اوقاف میں منعقدہ زونل ناظمین کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور حافظ انیس الرحمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر سندھو، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب محمد قیصر نعیم اعظم، ڈائریکٹر فنانس اوقاف علوینا فیض، ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر وقاص الدین خان، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف عظیم حیات، حافظ یوسف اوردیگر نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید