کراچی(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں خسرہ سےبچوں کی اموات1200سے تجاوز کر گئیں۔ بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے حکام نے پیر کے روز بتایا کہ ملک میں خسرہ سے منسلک اموات کی تعداد بڑھ کر 1,201ہو گئی ہے اور خسرہ جیسی علامات کے باعث مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارتِ صحت کے ماتحت ’ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز‘ کے مطابق، کُل اموات میں سے 104کیسز ایسے ہیں جن میں خسرہ کی تصدیق ہو چکی ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے ملک بھر میں 1,307نئے مشتبہ کیسز اور 35تصدیق شدہ کیسزکی بھی اطلاع دی ہے۔مارچ کے وسط میں اس مہلک وبا کے سامنے آنے کے بعد سے، مشتبہ کیسز کی تعداد 214,000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 23,000 سے زائد کیسز میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے۔