کراچی (افضل ندیم ڈوگر) آسٹرین ایئرلائنز کی تل ابیب سے ویانا آسٹریا کی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے کو بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی گئی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والے نوجوانوں کا وفد بھی سوار ہے۔ طیارے میں بم یا ایک مشکوک چیز کی موجودگی کے شبہے میں ایمرجنسی کوڈ جاری کیا گیا۔ پرواز کے دوران عملے کو جہاز میں بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی کی نامعلوم اطلاع موصول ہوئی۔ طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب 36000 ہزار فٹ پر تھا رخ موڑ کر صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کو فورسز نے گھیر لیا۔ حفاظتی پروٹوکول کے تحت طیارے، مسافروں اور سامان کی مکمل تلاشی کا عمل جاری تھا۔ رات گئے تک کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے اتار کر معاملے کی تفتیش کی جا رہی تھا۔