• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹس کامیابی کی توقعات، امریکی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں بھاری گراوٹ

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈیموکریٹس کامیابی کی توقعات، امریکی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں بھاری گراوٹ،سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے وسط مدتی انتخابات میں ناکامی ٹرمپ کے 500ارب ڈالر کےدفاعی منصوبے کو روک سکتی ہے، ایران جنگ اور دفاعی بجٹ پر اختلافات،امریکی صدرکے مجوزہ گولڈن ڈوم اور گولڈن فلیٹ منصوبے بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا کی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دفاعی اخراجات میں 500ارب ڈالر اضافے کے منصوبے کو روک سکتی ہے۔ جولائی کے آغاز سے اکتوبر کے وسط تک امریکی ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے کے معروف فنڈ میں 16فیصد کمی ہوئی، جبکہ اسی عرصے میں ایس اینڈ پی 500انڈیکس ساڑھے تین فیصد بڑھا۔ لاک ہیڈ مارٹن کے حصص مارچ کی بلند ترین سطح سے 20فیصد سے زیادہ گر گئے، جبکہ نارتھروپ گرومین اور ایل تھری ہیرس کے حصص میں بالترتیب 35اور 36فیصد کمی ہوئی۔

دنیا بھر سے سے مزید