اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے) نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد غیر قانونی قابضین سے اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال قیمتی سرکاری اراضی کامیابی سے واگزار کروا لی ۔چیئرمین سی ڈی اے کی سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کو بروقت اور منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت ، یہ اہم سنگ میل وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں حاصل کیا گیا۔