راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ملک شاپ میں کام کرنے والے ملازم نے لڑائی کے دوران ساتھی ملازم کو قتل کردیا،تھانہ روات کو محمدعلی میر نے بتایاکہ میرا بیٹا قیصرعلی بعمر 18سال فیز8میں بی ایم ملک شاپ میں 5سال سے کام کررہاتھا،گزشتہ شب صدیق اور قیصرعلی کی لڑائی ہوئی صدیق نے قیصر کو کھینچا تو کائونٹر قیصر کو لگا اوربے ہوش ہوگیاہے ،وہاں سے بے نظیر بھٹو ہسپتال ریفر ہوا،اور ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔