• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں کے حفاظتی معائنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)نجی تعلیمی اداروں کے حفاظتی معائنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے، کمیٹیوں میں نجی تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی شامل کیے جائیں،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے حفاظتی معائنے کا شیڈول ازسرِنو مرتب کرکے مناسب مہلت اور پیشگی اطلاع دی جائے۔ مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان، نائب صدر شمالی پنجاب کرنل فواد حنیف، ڈویژنل صدر راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ ودیگر نے ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کی جان و سلامتی اولین ترجیح ہے اور حفاظتی معائنے کی حمایت کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید