راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)الشفاء ٹرسٹ ٹاور کے اسسٹنٹ مینیجر کے خلاف رقم خورد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ مورگاہ بریگیڈئیر (ر)ڈاکٹر خالد یزدانی شاہ نے درخواست دی کہ بشیر انور 16اکتوبر 2023سے الشفاء ٹرسٹ ٹاور میں اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں الشفاء کمرشل ٹاور جسے وہ آخر تک پورانہ کرسکا،ٹاور الشفاء ٹرسٹ کی ملکیت ہے ،رقم کو ٹرسٹ کے آفیشل اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بجائے بشیر انور نے مختلف کرایہ داروں سے رقم تقریباً 2اعشاریہ 6ملین روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائی ۔