• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا،اتوارکو ٹرائی نیشن سیریز کاپہلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلاگیا،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچے جہاں سی پی او نے پوائنٹ وائز تمام سیکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں اور افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں،ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار اور دیگر افسران نے سی پی او کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، سی پی او کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس کے 6000کے قریب افسران سکیورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید