• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی میں آپریشن ،اڈے کو نشیئوں سے خالی کرالیا گیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی سیداسد عباس شیرازی کی سربراہی میں رات گے اڈہ پیر ودھائی میں آپریشن کرکےاڈے کو نشیئوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔جس کے دوران نشیئوں نے مزاحمت بھی کی۔ایڈمنسٹریٹر سید اسد عباس شیرازی کے مطابق اڈے سے بے دخل کئے گے نشئ افراد کے پاس ٹوکہ،بلیڈ،چاقو اورکٹر موجود تھے۔جھنوں نے مختلف برآمدوں اور راستوں پرمستقل ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔بعض کے پاس سے منشیات بھی برآمد ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید