اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ نیلور کے علاقے جسوٹ گاؤں، سملی ڈیم روڈ پر زمین کے تنازعہ پر فائرنگ میں دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریاست نامی شخص کا زمین کی ملکیت پر بعض افراد کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔ الزام ہے کہ مخالف فریق مبینہ طور پر زمین پر قبضے کی نیت سے موقع پر پہنچا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ریاست کے دو گارڈ زخمی ہو گئے۔