راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت راولپنڈی میں لینڈ ریکارڈ/حقوق ملکیت کو محفوظ بنانے کیلئے گرین سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع ہوچکا ہے۔764افراد نے گرین سرٹیفکیٹ کیلئے درخواستیں دیں۔ 699 کے سروے محکمہ مال راولپنڈی نے مکمل کئے۔ 142 گرین سرٹیفکیٹ منظور کئے گے۔ 201 درخواستیں مسترد کی گئیں۔109 درخواستیںزیر التواءہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے بتایا کہ حقوق ملکیت کے 425تنازعات ٹربیونل نے بھجوائے۔ 290کی سماعت کی گئی۔286واپس ٹربیونل کو بھجوادئیے گے ہیں۔139پر کارروائی جار ی ہے۔گزشتہ تیس دنوں میں کوئی کیس زیر التوا ء نہیں۔