• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساؤتھ کی کارکردگی کی تعریف

کوئٹہ( پ ر ) مزدا ٹرک یونین بلوچستان کے صدر ثناء بنگلزئی جنرل سیکرٹری امان مینگل بابل سرپرہ ودیگر نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہاہے کہ افسران بالا کی قابلیت اور ذمہ دارانہ کردار محکموں اور اداروں کیلئے اہم ستون کا درجہ رکھتاہے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساؤتھ زمان خان کا شمار بھی انہی افسران میں ہوتا ہے جن کی محنت اور قابلیت محکمہ ایکسائز کی مضبوطی اور ترقی کو تقویت پہنچارہی ہے دیگر عوامی سہولیات کے علاوہ محکمہ ایکسائز کے افسران سمندر کے راستے اسمگلنگ جیسیانسانی دشمن کارروائیوں کا ناکام بنا کرسماج دشمن عناصر کیچالوں کو سمندر بردکردیا اور اس کا کریڈیٹ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساؤتھ زمان خان اور اس کی حوصلہ مند ٹیم کے سر ہے۔
کوئٹہ سے مزید