کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہیٹرزاور انسٹنٹ گیزر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا،دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہیٹرزاور انسٹنٹ گیزر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں نےالیکٹرک اور گیس سے چلنے والےہیٹرزاور انسٹنٹ گیزر کی قیمتوں میںکئی گنا کا اضافہ کردیا ہےاس کے علاوہ سمگل الیکٹرک و گیس ہیٹر کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھنےمیں آیا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ اب معمولی سادے ہیٹر اور گیزر کی قیمتوں میں بھی دکانداروں نےبڑااضافہ کردیا ہے جسکی وجہ سے انہیں خریداری میں مشکل کا سامنا ہے جبکہ دکانداروں نے اس حوالے سے بتایا کہ ہیٹر اور گیزر کی فروخت کا یہی سیزن ہوتا ہے تاہم اب بھی قیمتیں مناسب ہیں ۔