• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی تمپ کے رہائشی سلیمان کا مسلح تنظیم سے اظہار لا تعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میں سلیمان ولد عبد الواحد شاہی تمپ تحصیل و ضلع تربت کا رہائشی ہوں۔ میرا رابطہ تنظیم بی ایل اے کے رکن زمان نامی شخص جوکہ چاہ سر تربت کا رہاشی ہے کے ساتھ تھا جو کہ میرا دوست تھا ۔ زمان کے ساتھ میرا رابطہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے تھا جوکہ مجھ سے مسلح تنظیم کے کامو ں کی سہولت کاری کرواتا رہا۔مجھے اپنے اس فعل پر بہت زیادہ افسوس ہے کہ میں نے مسلح تنظیم کے رکن زمان کے بارے میں ریاستی اداروں کو خبر نہیں دی۔ میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ کسی بھی مسلح تنظیم سے کوئی واسطہ یا رکنیت نہیں رکھوں گا اور پاکستان کا وفادار رہوں گا کہ ریاست چونکہ ماں کی طرح ہوتی ہے لہذا قومی سیکورٹی اداروں نے مجھے معاف کر دیا اب میں تمام نوجوان نسل کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ مسلح تنظیموں سے کسی صورت رابطہ نہ کریں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر چیز کا علم ہو جاتاہے۔
کوئٹہ سے مزید