کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بی ٹیوٹااور بی آر ایس پی کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہواجس میںصوبے کے نوجوانوں کو بااختیار، ہنر مند اور خود کفیل بنانے پر اتفاق کیاگیابی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید اور ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر نے باہمی اشتراک اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیااس مقصد کے لیے بی ٹیوٹا کے فنی و تکنیکی وسائل اور بی آر ایس پی کے وسیع کمیونٹی نیٹ ورک کو یکجا کر کے دور دراز علاقوں کے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔